17 ستمبر، 2019 9:33 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83478599
0 Persons
ایران، آستانہ عمل کے چھٹے سربراہی اجلاس کا میزبان ہوگا

تہران، ارنا - ترکی میں شام سے متعلق آستانہ عمل کے بانی ممالک ایران، روس اور ترکی کے پانچویں سربراہی اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلا سربراہی اجلاس اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں ہوگا.

تینوں ممالک کے سربواہوں نے گزشتہ روز ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے پانچویں دور کے اختتام میں تہران میں چھٹے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے انعقاد پر اتفاق کیا.
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں شام سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے درمیان پانچویں سہ فریقی سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس اجلاس کے اختتام میں ایرانی صدر مملکت نے شامی تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سب ممالک کو اس ملک کی قومی حکمرانی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا ہوگا.
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت اتوار کے روزاپنے ترک ہم منصب کی سرکاری دعوت پر دورہ ترکی پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے تر ک ہم منصب "رجب طیب اردوان" کیساتھ ملاقات کی۔
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 3 =