16 ستمبر، 2019، 7:51 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83478207
T T
0 Persons
ایران کیلئے ادویات او طبی ضروریات کی فراہمی میں امریکہ بدستور رکاوٹ

تہران، ارنا - سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ امریکہ، ایران کے لئے ادویات اور طبی سازوسامان کی فراہمی میں بدستور رکاوٹ بن رہا ہے.

انہوں نے مزید کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے لئے مشکلات بنانے میں کسی بھی حربے سے دریغ نہیں کیا.

نائب ایرانی صدر نے کہا کہ تا ہم اسلامی جمہوریہ ایران نے 97 فیصد ادویات کی ضروریات کو ملک ہی کے اندر تیار کیا ہے اور باقی تین فیصد کی فراہمی کے حوالے سے کافی رقم مختص کی گئی ہے۔

نائب ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی باوجود ہم نے عوام کو ادویات اور طبی سہولیات تک رسائی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو کافی حد تک دور کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "اسحاق جہانگیری" نے ایمرجنسی میڈیکل دن کی مناسبت سے دارالحکومت تہران میں منعقدہ ایک تقریب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں نے ہمارے بجٹ کو محدود کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے لیکن ہم نےعوام کی ضروریات کو ہر طرح سے پورا کرنے کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی حکام کا دعوی ہے کہ ایران کیخلاف لگائی گئی پابندیوں کا عام لوگوں اور بیماروں پر کوئی اثر نہیں پڑتا جبکہ سربراہ اقوام متحدہ نے پابندیوں کی وجہ سے ایرانی بیماروں کو ادویات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنے پر خبردار کیا ہے۔

انہوں نے 5 ستمبر کو انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی پیش کی گئی رپورٹ میں کہا تھا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایران مخالف امریکی پابندیوں اور ایرانی بینکوں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی وجہ سے ایران میں ادویات اور طبی سہولیات کی پیدواری اور رسائی پر بُرے اثرات مرتب کرنے پر اپنے خدشات کا اظہار کردیا ہے۔

سربراہ اقوام متحدہ نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں ڈرامائی اضافہ اور موجودہ اسٹاک کی کمی کے ساتھ ساتھ کرپشن کا خطرہ اور ادویات کی صنعت کی ترقی میں رکاوٹیں بھی ایران میں صحت اور ادویات کے شعبے کو بُری طرح متاثر کرسکتے ہیں جس کی خاطر لوگ صحت کے حق سے محروم ہوجائیں گے۔

*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .