16 ستمبر، 2019 7:11 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83478156
0 Persons
ترکی میں ایران اور روس کے صدور کی ملاقات

انقرہ، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے ترکی میں منعقدہ سہ فریقی اجلاس کے موقع پر اپنے روس ہم منصب کیساتھ ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں شام سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے درمیان سہ فریقی سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے اپنے روس ہم منصب "ولادیمیر پوٹین" کیساتھ ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات بند کمرے میں ہوئی اور صرف صحافیوں کو تصویر لینے کی اجازت دی گئی۔

سیاسی اور اقتصادی ماہرین کے مطابق ایران اور روس کے صدور نے اس ملاقات میں خطے کے اہم ترین مسائل سے متعلق بات چیت کی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران اور روس کے درمیان تعلقات سنہرے دور میں داخل ہوچکے ہیں اور دونوں ممالک کو بہت سے اہم علاقائی اور بین الاوقوامی مسائل سے متعلق مشترکہ موقف ہے۔اس کے علاوہ ایران اور روس کے اعلی حکام بدستور ایک دوسرے کیساتھ رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت گزشتہ روز دورہ ترکی پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے تر ک ہم منصب "رجب طیب اردوان" کیساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =