ایران اور ترکی کے دوستانہ تعلقات ترقی کی راہ پر گامزن ہیں: صدر روحانی

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے اپنے ترک ہم منصب کیساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے دوستانہ اور مضبوط تعلقات  ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔

داکٹر "حسن روحانی" نے ترکی میں منعقدہ پانچویں سہ فریقی سر براہی اجلاس کے موقع پر "رجب طیب اردوان" کیساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی دلچسبی امور سمیت خطی اور بین الاقومی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

 اس موقع پر ایرانی صدر نے شام سے متعلق اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے ترکی کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ ان کا حالیہ دورہ ترکی، دونوں ملکوں کے لیے تعمیری اور مثبت ثابت ہوگا اور ساتھ ساتھ  علاقے بالخصوص شامی عوام کے مفادات کی فراہمی بھی یقینی ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے ایران اور ترکی کے تعلقات بدستور تعمیری رہے اور دونوں ملکوں کے حکومت اور عوام نے بھی مختلف حالات میں ایک دوسرے کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

صدر روحانی نے ایران مخالف امریکی پابندیوں سے متعلق ترکی کے تعمیری موقف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے باوجود ایران اور ترکی، اپنے تجارتی تعلقات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ایرانی صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین کیلئے مقامی کرنسی کے استمعال پر زور دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ملک میں ترک سرمایہ کاروں اور ترکی  کے نجی شعبے کی موجودگی کا خیر مقدم کرے گا۔

انہوں نے آنے والے دنوں میں ایران اور ترکی کے درمیان 27 ویں مشترکہ تعاون کمیشن کے انعقاد پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی توسیع کیلئے ایک اچھا موقع قرار دے دیا۔

صدر روحانی نے انسداد دہشتگردی سے متعلق ایران اور ترکی کے مشترکہ نقطہ نظر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے دفاعی شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں اچھی پیشرفت حاصل ہوئی ہے اور اس سلسلے میں تجربات کے تبادلہ پر بھی مناسب فضا کی فراہمی ہوگئی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران او ترکی کے درمیان مشترکہ سرحدوں میں قیام امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے باہمی تعان کا سلسلہ جاری رہے گا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 9 =