ایرانی فلم کو اسٹاک ہوم میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا- ایرانی فنکار کی بنائی گئی فلم "Rona, Azim's Mother" کو سوئڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں منعقدہ سماع میلے میں سب سے بہترین فلم کے طور پر منتخب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی فلم ساز "محمود جمشیدی" کی بنائی گئی فلم "بیست ہڈیاں ایک دم ٹوٹنا" جس کا بین الاقوامی نام Rona, Azim's Mother ہے کو اسٹاک ہوم میں منعقدہ سماع فلم میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس فلم کی کہانی ایران میں"عظیم" نامی افغان پناہ گزین کی زندگی پر مبنی ہے جو دارالحکومت تہران کے میونسپلٹی میں مزدوری کر رہا ہے تا کہ اپنے ماں اور بھائی کو غیرقاونی طور پر جرمنی بھیج دیں۔

واضح رہے کہ سماع فلم فیسٹیول کا 13 سے 15 ستمبر تک سوئڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں انعقاد کیا گیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =