16 ستمبر، 2019 3:46 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83477873
0 Persons
ایران عراق کو مصنوعات کی برآمدات میں سرفہرست میں ہے

بغداد، ارنا - حالیہ دو سالوں کے دوران عراق میں ایرانی مصنوعات کی برھتی ہوئی برآمدات سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ عراق، ایران کا اعلی تجارتی پارٹنر ہے.

روان سال کے پہلے چھ مہینے میں ایران نے دوسرے ممالک کی بہ نسبت عراقی مارکیٹ کا سب سے بڑا کوٹہ حاصل کیا ہے اور گزشتہ سال اس ملک کو 10 ارب ڈالر مصنوعات برآمد کی ہے.
ایران اور عراق کے ممالک کے حکام ایران سے عراق میں برآمدات کی شرح کو 20 ارب ڈالر تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ایران فی الحال عراق کو مختلف مصنوعات بشمول خوراک، زراعت، صنعتی، تکنیکی اور انجینئرنگ خدمات کے علاوہ گیس اور بجلی کی منتقلی کے ساتھ عراقی مارکیٹ کا ایک بڑا سپلائر ہے.
عراق میں تعینات ثقافتی اتاشی 'ناصر بہزاد نے ارنا کے صحافی کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران عراقی مارکیٹ میں ایران، ترکی اور چین کی مصنوعات کا کوٹہ 20 فیصد ہے جبکہ دوسرے ممالک بشمول بھارت ، امریکہ، جنوبی کوریا ، جاپان، جرمنی اور شام کا کوٹہ 5 سے 10 فیصد ہے۔
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 3 =