16 ستمبر، 2019 1:13 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83477512
0 Persons
انسٹیکس کے نئے سربراہ کا دورہ ایران

تہران، ارنا - یورپ کے مخصوص مالیاتی چینل 'انسٹیکس' کے نئے سربراہ 'میشائیل ارہاد بوک 'جو ایرانی دارالحکومت تہران کے دورے پر ہے، ایرانی سنٹرل بینک اور سافٹا کمپنی کے حکام کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتا ہے.

میشائیل ارہاد بوک جو گزشتہ روز تہران پہنچ گئے، نے اپنے قیام کے پہلے دن میں ایران اور جرمن کے مشترکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایران اور جرمنی کی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کر کے تجارتی تعلقات کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.

اس ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی لین دین کیلئے درپیش حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے گفتگو کی.

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے سابق سفارتکار 'میشائیل ارہاد بوک' کو گزشتہ دنوں میں ایران سے متعلق مخصوص مالیاتی نظام 'انسٹیکس' کے نئے چیف کے طور پر مقرر کر دیا گیا.

یورپ کے مخصوص مالیاتی چینل کا مرکزی دفتر پیرس میں ہوگا جسے INSTEX کا نام دیا گیا ہے اور یہ تجارتی تبادلے کے سازوسامان کا مخفف ہے.

9410٭274٭٭          
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =