ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک ٹن سے زائد منشیات پکڑی گئیں

زاہدان، ارنا - ایران کے جنوب مشرقی سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان میں ایک ٹن اور 100 کلوگرام منشیات پکڑلی گئیں.

یہ بات شہر ایرانشہر کے اٹارنی جنرل "محسن گل محمدی" نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ایران کے جنوب مشرقی سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے ایرانشہر میں سیکورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران ایک ٹن اور سو کلوگرام افیون کو اپنے قبضے میں لیا ہے.
تفصیلات کے مطابق، منشیات پکڑنے میں اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے.
اس شعبے میں ایران نے بڑی قربانی دی ہے بلکہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے ایران نے جانی اور مالی نقصانات بھی اٹھائے.
ایران، پاکستان کے ساتھ پڑوسی ہونے اور افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے اسی لیے ایران کو منشیات کے خلاف لڑائی میں سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے.
اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =