16 ستمبر، 2019 11:15 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83477183
0 Persons
صدر روحانی اور ٹرمپ کی کوئی ملاقات طے نہیں: ایران

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے سعودی تیل تنصیبات پر حالیہ حملوں سے متعلق ایران مخالف امریکی الزام کو سراسر جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر روحانی اور ٹرمپ کی کوئی ملاقات طے نہیں ہے.

یہ بات ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان "سید عباس موسوی" نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفینگ میں ملکی اور غیرملکی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے صدر روحانی کے دورے ترکی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج صدر مملکت ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے پانچویں دور میں شرکت کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ اس نشست کے نتائج علاقائی اور شامی عوام کے مفاد اور اس ملک میں امن اور سلامتی کی واپسی کا باعث بنیں گے.

خطی ممالک سے بات چیت کی ایرانی تجاویز برقرار ہیں

موسوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے علاقائی ممالک کے ساتھ عدم جارحیت کے معاہدے پر دستخط کرنا اور علاقائی مکالمہ فورم کے قیام کی تجاویز باقی ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ خطے کا تعلق علاقائی ممالک ہے جس کی سلامتی کی فراہمی ان ممالک پر منحصر ہے اور ان کی بدامنی کی اصلی وجہ غیرعلاقائی ممالک کی موجودگی ہے.
انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک ہماری اہم ترجیح ہے تاہم ، ان میں سے بعض، کچھ اوقات غلط فہمیوں کا شکار ہیں اور ہماری سفارت کاری کا دروازہ ان کے لئے ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔


طبی سیاحت میں ایران کی اعلی صلاحیت

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں تاریخی اور ثقافتی مراکز کی موجودگی جو ہرسیاح کے لئے اہم ہے، طبی سیاحت بھی نہایت اہم ہے جس کی وجہ ایرانی میڈیکل سائنس کی ترقی ہے.
انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک نے گزشتہ سالوں سے اس شعبے میں سہولیات فراہم کی ہے اور وزارت سیاحت اس کی ذمہ دار ہے اور وزارت خارجہ بھی تمام اداروں کے ساتھ مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے تیار ہے.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =