15 ستمبر، 2019 7:38 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83476641
0 Persons
ایرانی صدر ترکی کے دورے پر روانہ ہوگئے

 تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے ترکی کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر "حسن روحانی" اپنے ترک ہم منصب "رجب طیب اردگان" کی باضابطہ دعوت پر ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے پانچویں دور میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ ترکی میں منقعدہ سہ فریقی سربراہی اجلاس، آستانہ امن عمل کے حوالے ان تین ممالک کیجانب سے ہونے والی کوششوں کے سلسلے میں ہے۔

ترکی میں سہ فریقی سربراہی اجلاس کا 16 ستمبر بروز پیر کو انعقاد کیا جائے گا۔

نائب ایرانی صدر برائے تعلقات عامہ "پرویز اسماعیلی" کے مطابق، ایران، ترکی اور روس کے صدور  آستانہ امن عمل سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر روحانی اس اجلاس کی سائڈ لائن میں ترکی اور روس کے صدور کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 8 =