14 ستمبر، 2019 7:54 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83475256
0 Persons
 ایشیائی والی بال مقابلوں میں ایران کی دوسری فتح

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ٹیم نے دارالحکومت تہران میں منعقدہ بیسویں ایشائی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قطر کی ٹیم کو جارحانہ انداز میں شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی کی میزبانی میں منعقدہ 2019 ایشیائی والی بال مقابلوں میں آج بروز ہفتہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے والی بال کھیلاڑی، قطری حریف کے خلاف میدان میں اتر گئے۔

 کھیلے جانے والے میچ میں ایرانی کھیلاڑیوں نے مسلسل تین سیٹوں میں بالترتیب 25-18، 25-15 اور 25-17 نتیجے کیساتھ کامیابی حاصل کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی والی بال ٹیم کل بروز اتوار کو آسٹریلیا کیخلاف میدان میں اترے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بیسیویں ایشیائی والی بال مقابلوں کا 13 سے 21 ستمبر تک ایرانی دارالحکومت تہران میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

ایشیائی والی بال مقابلوں کی سب سے بہترین 8 ٹیمیں اولمپک کوالیفائر مقابلوں میں حصہ لے سکتی ہیں۔

اولمپک کوالیفائر مقابلوں کا جنوری مہینے میں چین میں انعقاد ہوگا اور ان مقابلوں کی پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم ٹوکیو میں منعقدہ 2020 مقابلوں کیلئے کوالیفائی کر سکتی ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =