ایران اگلے تین سالوں تک تمام ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے گا

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ علم  پر مبنی 1200 کمپنیوں کے ذریعے اگلے تین سالوں تک تمام ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران، اپنی 97 فیصد ادویات کی ضروریات کو ملک کے اندر سے پورا کرتا ہے.

ان خیالات کا اظہار "سعید نمکی" نے ہفتہ کے روز اپنے انڈونیشیائی ہم منصب "نیلا ملوک" کیساتھ ایک مشترکہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کیلئے ایشیائی ملکوں بالخصوص انڈونیشیا کیساتھ باہمی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہم ان ممالک کیساتھ تعاون پر تیار ہے۔

ایرانی وزیر صحت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، انڈونیشیا کے ساتھ حلال صنعت، ویکسینیشن، ہیلتھ ٹورزم، بیماروں کی علاج اور تحقیق اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون پر تیار ہے۔

سعید نمکی نے کہا کہ انڈونیشیا کے پاس قدرتی آفات کی مینجمنٹ کیلئے اچھے تعلقات ہیں اور ہمیں ان تجربات سے فائدہ اٹھانے پر دلچسبی ہے۔

 انہوں نے 2016ء میں ایرانی صدر کے دورہ انڈونیشیا اور ایرانی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ انڈونیشیا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران انفراسٹرکچر، ویکسینیشن، بیماریوں کا کنٹرول اور خواتین اور بچوں کے صحت کے شعبوں میں انتہائی قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 4 =