14 ستمبر، 2019 3:42 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83474998
0 Persons
فلسطین پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے: آیت اللہ اراکی

انقرہ، ارنا- عالمی اسمبلی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار آیت اللہ محسن اراکی نے انقرہ میں عالم اسلام اور فلسطین کے مستقبل سے متعلق کانگریس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر دشمن عناصر فلسطینی سرزمین کا ٹکرا اور مسجد الاقصی کی تباہی میں کامیاب ہوگئے تو تمام مسلمانوں کو نقصان پہنچے گا۔

عالمی اسمبلی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ آج امت مسلمہ کی پہچان خطرے میں ہے۔

 انہوں نے مسئلہ فلسطین کو عالمی فورم میں اٹھائے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دشمن نے مسلمانوں کے درمیان اثر و رسوخ بڑھانے کے ذریعے ان میں دشمنی کی جڑیں لگائی ہیں اور اس کا مقصد بھی اسلامی پہچان کو ختم کرنا ہے۔

آیت اللہ اراکی نے مسلمانوں کے درمیان یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان صرف اتحاد کی ذریعے اپنی پہچان کا تحفظ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ عالمی صورتحال، مسلمانوں کو متحد ہونے پر مجبور کررہی ہے اور یہ ایک اہم مذہبی ضرورت ہے۔

آیت اللہ اراکی نے کہا کہ کہ اسلامی اتحاد کا مقصد اسلامی ممالک کے مابین سرحدوں کا خاتمہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر چہ یہ ایک حتمی اور مطلوبہ مقصد بن سکتا ہے، لیکن موجودہ حالات میں یہ ممکن نہیں ہے اور فی الحال ہماری خواہش تمام مسلمانوں کو ایک مشترکہ مقصد کے تحت ایک دوسرے کیساتھ مل کر بیٹھنا ہے۔

*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 4 =