14 ستمبر، 2019 2:35 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83474867
1 Persons
ایران کا کشمیر میں سویلین کیلئے مدد کرنے کا اعلان

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی انجمن ہلال احمر نے کشمیر میں حالیہ صورتحال کے موقع پر متاثر ہونے والے سویلین افراد کو امداد دینے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے.

انجمن ہلال احمر ایران کے سربراہ "علی اصغر پیوندی" نے اپنے پاکستانی اور بھارتی ہم منصبوں کے نام الگ الگ خطوط میں اس پیشکیش کا اعلان کیا ہے.
انہوں نے اپنے خطوط میں لکھا ہے کہ ہم کشمیر میں حالیہ صورتحال کے موقع پر متاثر ہونے والے سویلین افراد کو امداد دینے کے لئے تیار ہیں.
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کشمیر کے بحران اور اس علاقے میں پیش آنے والی تازہ ترین تبدیلیاں سویلین افراد کی پریشانی کا باعث بن گئی ہے.
پیوندی نے کہا کہ ہم عالمی تحریک کے ایک رکن کے طور پر اور اپنی ذمہ داریوں کی مبنی پر کشمیر میں سویلین افراد کے درد کی کمی اور ان کی مدد کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کر رہے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی انجمن ہلال احمر اس حوالے سے قومی آبادی کے ساتھ باہمی تعاون پر آمادہ اور آپ کے لئے انسان دوستانہ سرگرمیوں میں کامیابی کی خواہش کرتے ہیں۔
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 5 =