14 ستمبر، 2019 1:33 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83474726
0 Persons
ایرانی تیل کو روکا نہیں جاسکتا: وزیر پیٹرولیم

تہران، ارنا - ایران کے وزیر تیل نے کہا ہے کہ ملکی تیل صنعت کی ترقی بدستور جاری ہے اور اسے روکا نہیں جاسکتا بلکہ ہم جدید طریقہ کار کی تلاش میں ہیں.

یہ بات "بیژن نامدار زنگنہ" نے ہفتہ کے روز ایرانی توانائی زون جنوبی پارس کے بلال نامی گیس فیلڈ کی ترقی کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک اس گیس فیلڈ کے تمام پلیٹ فارم انسٹال کئے جائیں گے اور سوائے فیز 14 کے جنوبی پارس گیس فیلڈ کے سارے فیزوں کا فروغ آئندہ سال تک مکمل ہوگا۔
زنگنہ نے کہا کہ بلال گیس فیلڈ کے بعد "فرزادB اور فیز 11" کی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنوبی پارس گیس فیلڈ میں گیس کی روزانہ پیداواری میں پڑوسیوں سے پیچھے نہیں ہیں.
ایرانی صدارتی چیف آف اسٹاف نے کہا کہ ہم نے تیل کی برآمدات میں ثابت کردیا کہ امریکہ اسے صفر تک نہیں لا سکتا ہے،تیل کی برآمدات میں اپنے اقدامات کو وضاحت نہیں کریں گے کیونکہ دشمنوں کی ہوشیاری کا باعث بنے گا.
جنوبی پارس گیس فیلڈ ایک وسیع گیس فیلڈ کا حصہ ہے جس کا ایران اور قطر مشترکہ استحصال کررہے ہیں۔
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 1 =