یورپ، منشیات کیخلاف جنگ میں اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا: ایران

تہران، ارنا - ایران میں سنیئر صدارتی عہدیدار نے بتایا ہے کہ وطن عزیز ایران منشیات کی روک تھام کے لئے پختہ عزم رکھتا ہے تاہم بجٹ کی وجہ سے ہمیں کچھ مسائل کا سامنا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ یورپی ممالک اس حوالے سے اپنی ذمہ داری سے پیچھے ہٹیں.

ایرانی صدر کے چیف آف اسٹاف "محمود واعظی" نے منشیات سے نمٹنے پر زور دیا اور کہا کہ یہ موضوع جوہری معاہدے کی طرح اہم ہے کیونکہ منشیات کی اسمگلنگ کی صورت میں یورپی مالک کو سب سے زیادہ نقصانات کا شکار ہوں گے.
انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت منشیات سے مقابلے کرنے کے لئے تمام تعمیری اقدامات کی حمایت کرکے اس راستے میں کوئی کوششوں سے دریغ نہیں کرے گی.
واعظی نے کہا کہ بڑی طاقتیں سمیت امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست اور بعض عرب ممالک منشیات کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کا اصلی دشمن ہیں.
انہوں نے کہا کہ آج اسمگلروں کا اصلی مقصد یورپی ممالک ہیں لہذا ان کو منشیات کے خلاف جنگ، پابندیوں اور معاشی جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی تعاون کرنا چاہیئے.
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک پر نقصانات پہنچنے کو روکنے کے لئے بین الاقوامی تنظیموں کی کوششوں کی ضرورت ہے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 1 =