تفصیلات کے مطابق ایرانی کی میزبانی میں منعقدہ 2019 ایشیائی والی بال مقابلوں میں آج بروز جمعہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے والی بال کھیلاڑی، سری لنکا کی حریف کے خلاف میدان میں اتر گئے۔
کھیلے جانے میچ میں ایرانی کھیلاڑیوں نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے تین مسلسل سیٹوں میں بالترتیب 25-15، 25-17 اور 25-23 نتیجے کیساتھ سری لنکا کی ٹیم کیخلاف کامیابی حاصل کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی والی بال ٹیم کل بروز ہفتہ کو قطر کیخلاف میدان میں اترے گی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بیسیویں ایشیائی والی بال مقابلوں کا 13 سے 21 ستمبر تک ایرانی دارالحکومت تہران میں انعقاد کیا جاتا ہے۔
ایشیائی والی بال مقابلوں کی سب سے بہترین 8 ٹیمیں اولمپک کوالیفائر مقابلوں میں حصہ لے سکتی ہیں۔
اولمپک کوالیفائر مقابلوں کا جنوری مہینے میں چین میں انعقاد ہوگا اور ان مقابلوں کی پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم ٹوکیو میں منعقدہ 2020 مقابلوں کیلئے کوالیفائی کر سکتی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ