کینیڈا میں ایرانی ثقافتی عمارتوں کی فروخت بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے

تہران،ارنا-  ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کینیڈا میں ایرانی ثقافتی عمارتوں کی فروخت کے حوالے سے کینیڈا کی ایک عدالت کے حکم پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف وزی قرار دے دیا۔

"سید عباس موسوی" نے جمعہ کے روز کینیڈا میں ایرانی ثقافتی عمارتوں کی فروخت کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے مکانات اور جائیداد کی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اپنے عوام کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں کسی بھی حکومت سے سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے کینیڈین حکومت کو خبردار کیا کہ اگر وہ اس غیر قانونی فیصلے کو منسوخ نہ کرے اور ایران پر پہنچائے گئے نقصات کا ازالہ نہ کرے تو اسلامی جمہوریہ ایران اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے کیلئے بین الاقوامی قوانین کے مطابق اقدامات اٹھائے گا جس کے نتایج کی ذمہ دار کینیڈا کی حکومت ہوگی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 3 =