ایرانی کھیلاڑی نے تائیکوانڈو گرینڈ پری مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیلاڑی "میرہاشم حسینی" نے جاپان میں منعقدہ گرینڈ پری تائیکوانڈو مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 2019 تائیکوانڈو گرینڈ پری مقابلوں کا دوسرا دور آج بروز جمعہ کو جاپان کے شہر چیبا میں انعقاد کیا گیا جس میں دنیا کے سب سے بہترین 32 تائیکوانڈو کھیلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔

ان مقابلوں میں ایران سے میر ہاشم حسینی -68 کلوگرام کی کیٹیگری میں برازیل، برطانیہ، میکسیکو، سپین اور ایران کی حریفوں کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر فائل مرحلے میں پہنچ گئے۔

حسینی نے فائنل مرحلے میں عالمی تائیکوانڈو کے چیمپئن برطانوی حریف "مک نیشن" کو 36 – 20 نتیجے کیساتھ شکست دے کر ملک کا نام روشن کردیا۔

واضح رہے کہ جاپان گرینڈ پری تائیکوانڈو مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز کو حاصل کرنے کھیلاڑیوں کو المپک رینکنگ میں بہتری درجے حاصل کرنے کیلئے بالترتیب 40، 24 اور 14.4 پوانٹس دیا جائے گا۔.

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 10 =