ایران، پورے خطے میں قیام امن و استحکام کا خواہاں ہے: وزیر داخلہ

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلے نے اپنے کرغیز ہم منصب کیساتھ  ایک ملاقات میں کہا ہے کہ ایران، پورے خطے میں قیام امن و استحکام کا خواہاں ہے۔

"عبدالرضا رحمانی فضلی" جو کرغیزستان کے دورے پر ہیں، نے جمعرات کے روز "قشگار جونوش علی اف" کیساتھ ملاقات کی۔

انہوں نے اس ملاقات میں ایران اور کرغیزستان کے درمیان ثقافتی اور تہذیبی شعبوں میں بے پناہ مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان مشترکات کے بھروسے پر باہمی تعلقات کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔

ایرانی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر حسن روحانی کے صدراتی عہدہ سنبھالنے سے اب تک ایران اور کرغیزستان کے صدور کے درمیان دو ملاقاتیں ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان ملاقاتوں میں دونوں فریقین کے درمیان 15 تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیا گیا اور فی الحال تہران اور بیشکک کے درمیان تعاون، یہی معاہدوں کے فریم ورک کے اندر ہے۔

رحمانی فضلی نے کہا کہ ان کے حالیہ دورہ کرغیزستان کے دوران، منظم جرائم، منشیات اسمگلنگ اور انتہاپسندی کی روک تھام سمیت سیکورٹی شعبے میں مشترکہ تعاون کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان ایک مشترکہ معاہدہ طے پایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باہمی تعلقات کی توسیع کے حوالے سے طے پانے والے معاہدوں کے فریم کے اندر ایران اور کرغیزستان کے درمیان ماہرین کی سطح پر متعدد اجلاس منعقد ہوجائیں گے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 13 =