ایرانی جزائر کیخلاف الزامات لگانے والے خطے اور دنیا کو سمجھنے سے قاصر ہیں: ترجمان

تہران، ارنا - ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں موجود تین جزائر ایران کی ملکیت ہیں اور ان کے خلاف الزامات لگانے والے خطے اور دنیا کو سمجھنے سے قاصر ہیں.

"سید عباس موسوی" نے قاہرہ میں عرب کمیٹی کے اجلاس میں جاری شدہ بیان کے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بعض ممالک کیجانب سے خلیج فارس کے ساحلی ممالک کی قدرت پر بھروسہ کرنے کے بجائے خطی سلامتی اور امن سے متعلق اغیار کے بے بنیاد دعووں کے خیر مقدم پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے عرب کمیٹی کی بارہویں نشست میں جاری شدہ بیان میں بار بار لگائے جانے الزمات کو مسترد کرتے ہوئے بعض عرب ممالک کیجانب سے بے بنیاد دعووں پر زور دینے کی وجہ کو گزشتہ کی غلط پالیسیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش قرار دے دیا۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ خلیج فارس میں تین جزیروں کی ایرانی ملکیت کیخلاف بے بنیاد الزامات اور علاقائی پالسیوں میں ناکام عرب ممالک کے اقدامات کی وجہ یہ ہے کہ وہ خطے اور دنیا کی حقیقت کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 15 =