یہ بات پاکستان سے ملحقہ سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان پورٹس اینڈ شپنگ کے ڈائریکٹر مینجر "بہروز آقائی" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چابہار پورٹ میں سامان اتارنے اور چڑھانے میں قابل قدر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور رواں سال کے دوران چابہار پورٹ کی کارگردکی مثبت اور تعمیری رہی۔
آقائی نے مزید کہا کہ رواں سال کے ابتدائی 5 مہینوں کے دوران چابہار پورٹ سے نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں 100 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ برآمدات کی شرح میں اضافہ ملکی خزانہ میں اضافے کی علامت ہے اور چابہار پورٹ کے ذریعے ملکی خزانہ میں 2 فیصد کا اضافہ، انتہائی امید افزا ہے۔
آقائی نے کہا کہ چابہار پورٹ میں سامان کی لوڈنگ اور اترائی میں 106 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بندرگاہ چابہار میں رواں سال کے اگست مہینے کے آخر تک ایک ہزار ٹن سے زیاد مصنوعات پر مشتمل بحری جہازوں کی آمد و رفت میں بھی 25 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ