انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان 50 دنوں کے اندر جوہری وعدوں میں کمی کے اقدامات کا سنجیدگی سے تعاقب کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار "کاظم غریب آبادی" نے بدھ کے روز آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے جوہری معاہدے کے تمام فریقین کو اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے پر قائم دیگر اراکین کیساتھ باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں اور اگر وہ اپنے وعدوں پر من و عن عمل کرے تو ایران بھی جوہری معاہدے کی پچھلے صورتحال پر واپس آئے گا۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ دنوں میں جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اور اس کے نفاذ میں یورپی فریقین کی وعدہ خلافی کے جواب میں وعدوں کی معطلی کا تیسرا فیصلہ اٹھایا جس کے مطابق اب جوہری ترقی اور ریسرچ کے حوالے سے ایران کسی وعدے کا پابند نہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ