ایران اور چین کیلئے باہمی تعلقات کا فروغ اہم ہے: جنرل باقری

بیجنگ، ارنا - ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے دورہ چین کے موقع پر کہا ہے کہ باہمی تعلقات میں فروغ اور توسیع دونوں ملکوں کے لئے بڑی اہمیت رکھتی ہے.

 ان خیالات کا اظہار میجر جنرل باقری نے آج بروز بدھ کو چینی فوج کے آرمی چیف جنرل "لی شو چنگ" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریہ اسلامی ایران کیلئے تمام شعبوں میں چین کیساتھ تعلقات کا فروغ، انتہائی اہم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور ہمیں امید ہے کہ حالیہ دورہ چین، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

ایرانی سپہ سالار نے چینی حکومت اورعوام کو چین کے قیام  کی 70 ویں سالگرہ پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے گذشتہ چار دہائیوں سے نہ صرف اپنے دیرینہ تعلقات کو برقرار رکھا ہے بلکہ انہیں تقویت بھی دی ہے، لہذا اب تہران اور بیجنگ کے مابین گہرے تعلقات نظر آر رہے ہیں۔

انہوں نے چینی فوج کے آرمی چیف  کو دورہ ایران کی دعوت دیتے ہوئے چین کی مسلح افواج کے سربراہ کیجانب سے انہیں دورہ چین کی دعوت دینے کا شکریہ ادا کیا۔

 اس موقع پر جنرل لی شو چنگ نے اسلامی جمہوریہ ایران میں میجر جنرل باقری کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  ان کے حالیہ دورہ چین، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافے کا باعث ہوگا۔

انہوں نے ایرانی سپہ سالار کو چین کے خصوصی مہمان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

*274**9467 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =