11 ستمبر، 2019 12:18 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83471909
0 Persons
ایران چین دفاعی تعاون میں اضافہ ہورہا ہے: جنرل باقری

بیجنگ، ارنا - ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جو اس وقت چین کے اہم دورے پر ہیں، نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون ترقی کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے.

یہ بات میجر جنرل "محمد باقری" نے بدھ کے روز چین پہنچنے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور چین کے درمیان عسکری اور دفاعی تعلقات مضبوط اور دیرینہ ہیں.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 2016 کو اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ مل رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کا جامع پروگرام مرتب اور تبادلہ کیا گیا ہے۔
جنرل باقری نے چین کو دنیا اور ایشیا میں اہم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات بڑھانا ہمارے لئے بہت ہی اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم چینی حکام کے ساتھ مشرق، جنوب مغربی ایشیا اور عالمی تبدیلیوں پر گفتگو کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اپنے چینی ہم منصب کی دعوت کے ساتھ اس ملک کے دورے پر ہیں۔
274٭9393٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 7 =