11 ستمبر، 2019 9:56 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83471644
0 Persons
امریکہ کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کرتے: ظریف

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کی جانب سے قومی سلامتی مشیر کو ہٹانے سے متعلق کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، امریکہ کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کرتا.

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان "سید عباس موسوی" نے بدھ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہا کہ ظریف کے مطابق، ہم امریکہ کے اندرونی مسائل پر مداخلت نہیں کریں گے۔
ایک امریکی صحافی نے محمد جواد ظریف سے جان بولٹن کو ہٹائے جانے سے متعلق پوچھا تھا تاہم ظریف نے اپنے ردعمل میں اتنا ہی کہہ دیا کہ ہم دوسروں کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کرتے.
تفصیلات کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات اپنے ٹوئٹر پیج میں اعلان کردیا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر "جان بولٹن" کو اختلاف رائے کی وجہ سے برطرف کردیا ہے۔
274٭9393٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =