11 ستمبر، 2019 9:53 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83471637
0 Persons
ایرانی سپہ سالار چین کے اہم دورے پر پہنچ گئے

بیجنگ، ارنا - ایرانی سپہ سالار میجر جنرل «محمد باقری» ایک اعلی سطح عسکری وفد کی قیادت میں چین کے اہم دورے پر بدھ کے روز بیجنگ پہنچ گئے.

چینی اعلی حکام کے علاوہ چین میں تعینات ایرانی سفیر "محمد کشاورز زادہ" اور دوسرے حکام نے جنرل باقری کا استقبال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان مشترکہ فوجی کمیشن کا قیام جنرل باقری کے دورے چین کے مقاصد میں سے ایک ہے۔

جنرل باقری اس ملک کے دورے کے موقع پر چینی اسٹریٹجک حکام کے ساتھ ملاقات، صنعتی سنٹرز کے دورے کے علاوہ چینی قومی دفاع کی یونیورسٹی میں سائنسی اور فوجی ماہروں کے لئے تقریر کریں گے۔

274*9393**

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 16 =