10 ستمبر، 2019، 8:33 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 83470833
T T
0 Persons
یوم عاشورا: ایران بھر میں سیدالشہدا کی عزاداری

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے، بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں امام حسین (ع) اور ان کے باوفا ساتھیوں کی شہادت کی مناسب سے جلوس عزا کا انعقاد کیا گیا۔

ایران کے تمام علاقوں میں یوم عاشورا مذہبی عقیدت و احترام اور حسینی جوش و ولولہ سے منایا جارہا ہے۔

ایرانی دارالحکومت تہران سمیت مذہبی شہروں مشہد مقدس، قم اور دوسرے علاقوں میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام  کی یاد میں جلوس عزا اور علم برآمد ہوئے ہیں۔

ایرانی عوام منگل کے روز پیامبر اکرم صلہ اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پیارے نواسے کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے پرسہ دے رہے ہیں۔

یوم عاشور کے موقع پر ایران سمیت پوری دنیا کی فضا نواسہ رسول (ص) اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کے غم میں سوگوار ہیں۔

 امام حسین (ع) کی محبت کی کوئی حد نہیں محرم الحرام کے موقع پر مختلف ادیان کے پیروکار جلوس عزا میں مسلسل شرکت کر رہے ہیں.

اسلامی جمہوریہ ایران میں ہر طرف یاحسین کی صدائیں گونج رہی ہیں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور مذہبی مقامات پر مجالس عزا اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے۔

 مشہد مقدس اور قم میں لاکھوں کی تعداد میں سوگوار اور زائرین امام حسین علیہ السلام کی یاد میں غم منا رہے ہیں.

ایران میں گزشتہ دنوں سے شروع ہونے والا عزاداری کا سلسلہ آج پورے دن جاری رہا۔

محرم كے ايام بالخصوص 9 اور 10 محرم كے موقع پر قيام حسينی نے مومنين كے دلوں ميں ايسی گرمائش پيدا كی ہے جس سے ائمہ اطہار عليھم السلام بالخصوص امام حسين (ع) اور ان كے اصحاب كی محبت نظر آتی ہے.

9393**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .