9 ستمبر، 2019 9:46 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83470741
0 Persons
امریکہ نے این پی ٹی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے: ایران

نیویارک، ارنا- اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ امریکہ نے جوہری ہتھیاروں کی عدم پھیلاؤ کے حوالے سے متعلقہ معاہدوں سے دستبرداری اور ان ہتھیاروں کو جدید بنانے کی نئی دوڑ کا آغاز کرنے کی وجہ سے این پی ٹی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے جوہری ہتھیاروں کے کسی دھماکہ خیز تجربے کی روک تھام  کے حوالے سے اجتماعی ذمہ داری نبھانے پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار "مجید تخت روانچی" نے پیر کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جوہری تجربے کی روک تھام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس سلسلے میں قازقستان کی حکمت عملی اور اس کی جانب سے کی گئی کوششوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ایرانی مندوب نے کسی بھی جوہری دھماکے کی مکمل روک تھام پر زور دیتے ہوئے اس حقیقت کی یاد دھانی کرائی کہ جوہری تجربات کے سب سے زیادہ متاثرین ان ممالک کے شہری نہیں تھے جنھوں نے یہ تجربات کیے۔

تخت روانچی نے یہ بھی یا دھانی کرائی کہ ان جوہری تجربات کے تباہ کن ماحولیاتی اثرات زیادہ تر ان ممالک کے باہر واقع ہوئے ہیں جنھوں نے جوہری تجربات کیے تھے۔

انہوں نے جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے کی نئی دوڑ کے آغاز سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت جب کچھ جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک آسان استعمال کرنے والی جوہری ہتھیاروں کے ترقیاتی پروگرام کی منصوبندی کر رہے ہیں تو ہمیں جوہری ہتھیاروں کے دھماکوں کے تجربات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

تخت روانچی نے اس بات پر زور دیا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک، جوہری تجربات کو ختم کرنے کے سب سے پہلے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مگر بہت بڑی افسوس کی بات ہے کہ ان ممالک میں سے کچھ خود موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 13 =