9 ستمبر، 2019 9:12 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 83470267
0 Persons
روس اور فرانس کا ایران جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال

ماسکو، ارنا-  فرانس اور روس کے صدور نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ایران جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق "ولادیمیر پیوٹین" اور "ایمانوئل میکرون" نے باہمی دلچسبی تعلقات سمیت ایران جوہری معاہدے سے متعلق تفصل سے بات چیت کی۔

اس موقع روس اور فرانس کے صدور نے جوہری معاہدے کے سارے فریقین کے درمیان اتحاد کی ضرورت اور جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیا۔

انہوں نے جوہری معاہدے کے پھر نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے اس حوالے سے روس اور فرانس کیجانب سے مناسب اقدامات اٹھانے کا جائزہ بھی لیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ دنوں میں جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اور اس کے نفاذ میں یورپی فریقین کی وعدہ خلافی کے جواب میں وعدوں کی معطلی کا تیسرا فیصلہ اٹھایا جس کے مطابق اب جوہری ترقی اور ریسرچ کے حوالے سے ایران کسی وعدے کا پابند نہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =