جارحیت پسندوں اور غاصبوں کو جلد افغانستان سے جانا ہوگا: ظریف

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے افغانستان کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارحیت پسندوں اور غاصبوں کو اپنی شکست کا تسلیم کرتے ہوئے جلد از جلد افغانستان سے چلے جانا ہوگا۔

"محمد جواد ظریف" نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے خبردار کیا ہے کہ غیر ملکی اور جارحیت پسند افغانستان کی نئی صورتحال کا غلط فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور وہ افغانستان میں قتل و غارت گری کا ایک نیا دور شروع کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ جارحیت پسندوں اور غاصبوں کو اپنی شکست کا تسلیم کرتے ہوئے جلد از جلد افغانستان سے چلے جانا ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے تمام فریقین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نے افغانستان میں تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی اورقومی مفاہمت  کے ایک پائیدار اور حتمی معاہدے کی حصول تک نہتے اور عام شہریوں کے خون بہانے سے باز رہیں۔

ظریف نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان کی سالمیت اور قومی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے اور افغان امن عمل میں افغان حکومت اورعوام کی قیادت پر زور دیتے ہوئے افغانستان میں پائیدار قیام امن و استحکام کے حوالے سے ایک پائیدار اور حتمی معاہدے تک پہنچنے میں تعاون کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نہتے اور عام شہریوں کے قتل عام کی روک تھام اور افغانستان میں قیام امن کیلئے سارے فریقین اور گروہوں کیساتھ مشورہ کرنے کی کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 16 =