9 ستمبر، 2019 8:22 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 83470243
0 Persons
جرمنی، ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے پُر امید ہے

تہران، ارنا- جرمن وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے پر ایران کے تیسرے فیصلے کے رد عمل میں کہا ہے کہ ابھی بھی کوئی حل نکالنے کیلئے وقت باقی ہے تا ہم یورپ کے بس میں نہیں کہ اسے اکیلا سرانجام دے۔

"ہائیکو ماس" نے فونکہ اخبار کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں اس مسئلے کے حل کیلئے سیاسی اور پُرامن طریقوں کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران سے جوہری معاہدے کے پچھلے صورتحال پر واپس آنے کا مطالبہ کیا۔

جرمن وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کردیا کہ ابھی بھی کوئی حل نکالنے کیلئے وقت باقی ہے تا ہم یورپ کے بس میں نہیں کہ اسے اکیلا سرانجام دے۔

ان کے مطابق جوہری معاہدہ کوئی یکطرفہ سڑک نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ دنوں میں جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اور اس کے نفاذ میں یورپی فریقین کی وعدہ خلافی کے جواب میں وعدوں کی معطلی کا تیسرا فیصلہ اٹھایا جس کے مطابق اب جوہری ترقی اور ریسرچ کے حوالے سے ایران کسی وعدے کا پابند نہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 11 =