9 ستمبر، 2019 7:54 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 83470192
0 Persons
یا رب کوئی غم نہ دینا سوائے غمِ  حسین ؑ کے۔۔۔

تہران، ارنا- نویں محرم الحرام کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسلام کی سربلندی اور بقا کیلئے انمول قربانیاں پیش کرنے والے کربلا کے عظیم شہداء کی یاد میں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت اسلام اور انسانیت کی بقا کیلئے تھی اور آپ کی جدوجہد دین اسلام  اور انسانی اقدار اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے تھی، نواسہ رسول (ص) کی جدوجہد بلاتفریق مذہب و مسلک پوری انسانیت کیلئے تھی۔

محرم الحرام ہمیں سید الشہدا حضرت امام حسین (ع) اور شہدائے کربلا کی شہادتوں کے ساتھ ساتھ ان کے عظیم مقاصد اور جدوجہد کی طرف بھی متوجہ کرتا ہے، ظلم کے سامنے ڈٹ جانا اور ظالم و جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہنا درس کربلا ہے۔

نویں محرم الحرام جسے تاسوعا کہا جاتا ہے، کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں شہدائے کربلا کی عزداری مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے بھائی اور علمدار کربلا حضرت عباس علیہ السلام کے علم اور ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں جن میں عزاداروں کی بہت بڑی تعداد شریک ہے۔

مجھ سے کہا کسی نے وفا کی مثال دو، میں نے قلم اٹھایا اور عباس لکھ دیا

عزاداروں نے سیاہ لباس پہن رکھے ہیں اور وہ کربلا والوں کی یاد میں سینہ زنی کر رہے ہیں۔

محرم الحرام  کے نویں دن کو علمائے کرام اور ذاکرین عظام کربلا والوں کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی اور سید الشہداء کے قیام کی وجوہات کی وضاحت کی اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے مصائب کو بیان کیا۔ جس کے بعد ماتمی جلوسوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جو شام تک جاری رہے گا۔

 پاکستان، ہندوستان، عراق اور دوسرے ممالک میں بھی محرم الحرام کے نویں دن کی مناسبت سے مجالس عزا کے انعقاد اور ماتمی جلوس نکالے جانے کی رپورٹیں موصول ہو رہی ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 1 =