8 ستمبر، 2019 8:22 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83470058
0 Persons
ایران اور ترکی کا شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران اپنے ترک ہم منصب کیساتھ شام کی آیین ساز کمیٹی سے متعلق بات چیت کی۔

تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" اور "مولود چاووش اوغلو" نے اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران آستانہ امن عمل کے اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آستانہ امن عمل کا شامی بحران کے حل کیلئے ایران، روس اور ترکی کے زیر اہتمام میں جون 2017 میں قیام عمل میں لایا گیا۔

آستانہ کے اجلاس کے دوران طے پانے والے معاہدے کی شرائط میں سے ایک شام کی نئی آئین کے مسودے کے لئے ایک کمیٹی کی تشکیل ہے-

کہا جاتا ہے کہ شام کی آئین ساز کمیٹی میں شریک ہونے والوں کی فہرست تقریبا حتمی ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے شامی امور نے گزشتہ مہینے کے دوران کہا تھا کہ رواں سال کے ستمبر مہینے کے اختتام تک شام کی آئین ساز کمیٹی کی تشکیل ہوگی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =