8 ستمبر، 2019 7:53 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83470035
0 Persons
آئیل ٹینکر "آدریان دریا" کی سامان کی اترائی ہوئی: ایران

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی آئیل ٹینکر آدریان دریا، رکاوٹوں کے باوجود بالاخر  بحیرہ روم کے ساحل میں لنگراندار ہوکر اس کی سامان کی اترائی ہوئی۔

ان خیالات کا اظہار "سید عباس موسوی" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ایران کسی بھی طریقے سے اپنی تیل کی فروخت کرے گا اور ایرانی تیل کی فروخت میں حائل رکاوٹیں اس سلسلے میں موثر ثابت نہیں ہوں گی۔

موسوی نے مزید کہا کہ امریکی اقدامات بین الاقوامی قوانین جیسے بین الاقوامی سمندری قواعد اور ضوابط اور بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کے قوانین کے خلاف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاہم امریکی رکاوٹوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران اپنی تیل کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھے گا اور واشنگٹن اس طرح کے اقدامات سے صرف اپنے آپ کو تکلیف پہنچتا رہتا ہے۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے ایران میں زیر حراست برطانوی آئل ٹینکر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بھی کہا کہ برطانوی تیل بردار جہاز کے حوالے سے عدالتی اور قانونی کارروائیاں جاری ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ مستقبل قریب میں حراست سے آزاد ہوجائے گا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =