تفصیلات کے مطابق عالمی جوہری توانائی ادارے نے اپنی سرکاری ویب سائٹ میں کہا کہ اس ادارے کے عبوری دائریکٹر جنرل "کورنل فروٹا" نے ایران کے حالیہ دورے کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ "علی اکبر صالحی"، وزیر خارجہ "محمد جود ظریف" اور دیگر اعلی حکام کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فروٹا کے حالیہ دورہ ایران کے موقع پر سیف گارڈز معاہدوں اور اضافی پروٹوکول کے نفاذ کے سلسلے میں عالمی جوہری توانائی ادارہ اور ایران کے مابین تعاون کے تسلسل پر زور دیا گیا۔
فروٹا نے اس سلسلے میں ایران کیجانب سے عالمی جوہری ادارے کیساتھ مکمل اور بروقت تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے کے سیف گارڈز کی سرگرمیاں غیرجانبدارانہ، آزادانہ اور سیف گارڈز کے معیاری طریقہ کار کےعین مطابق چلائی جاتی ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کی ایرانی حکام کیساتھ حالیہ ملاقاتوں میں جوہری معاہدے کے تحت ایران کی جوہری ذمہ داریوں کے بارے بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کی تصدیق اور نگرانی سے متعلق بات چیت کی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ