8 ستمبر، 2019 6:47 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83469953
0 Persons
ایرانی باسکٹ بال ٹیم نے 2020 اولمپک کا کوٹہ حاصل کر لیا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی باسکٹ بال ٹیم نے چین میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوکیو میں منعقدہ 2020 اولمپک مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چین میں منعقدہ عالمی باسکٹ بال مقابلوں میں ایرانی باسکٹ بال کے کھیلاڑی فلپائن کے خلاف میدان میں اتر گئے۔

کھیلے جانے میچ میں ایرانی کھیلاڑیوں نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے 95-75 نتیجے کیساتھ فلپائن کو شکست دے دیا۔

اس کامیابی کے حصول کیساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی باسکٹ بال ٹیم نے 12 سالوں کے بعد ٹوکیو میں منعقدہ 2020 اولمپک مقابلوں کیلئے کوالفیائی کرلیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2020 اولمپک اور پیرا المپک کھیلوں کا انعقاد جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہوگا۔ ٹوکیو نے فائنل راؤنڈ میں استنبول کو 36 کے مقابلے میں 60 ووٹوں سے ہرا کر 2020 میں اولمپک کھیلوں کی میزبانی کا اعزاز جیت لیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 13 =