ظریف کا جوہری ادارہ کیجانب سے پیشہ وارنہ اصولوں کو نبھانے پر زور

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نےعالمی جوہری توانائی ادارے کے قائم مقام سربراہ کیساتھ ایک ملاقات میں پیشہ ورانہ اصولوں کا احترام کرنے، رازداری برقرار رکھنے اور غیر جانبداری سے اپنے فرائض سرانجام دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی ادارے کے عبوری ڈائریکٹر جنرل "کورنل فیروٹا" جو ایران کے مختصر دورے پر ہیں، نے آج بروز اتوار کو "محمد جواد ظریف" کیساتھ ملاقات کی۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اورعالمی توانائی ادارے کے درمیان تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے نے اپنی متعدد رپورٹوں میں ایران کیجانب سے جوہری معاہدے پر پورا عمل کرنے کی تصدیق کی ہے۔

ظریف نے موجودہ صورتحال میں تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے سمیت عالمی جوہری توانائی ادارے کیجانب سے پیشہ ورانہ اصولوں کا احترام کرنے، رازداری برقرار رکھنے اور غیرجانبداری سے اپنے فرائض سرانجام دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی ممالک کجیانب سے اپنے جوہری وعدوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ایران نے اپنے جوہری وعدوں میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے جو اس معاہدے کی شق نمبر 36 کے مطابق ہے۔

عالمی ادارے کے عبوری ڈائریکٹر جنرل نے بھی اعتماد پیدا کرنے کے لئے عالمی جوہری ادارے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے آئی اے ای اے کیجانب سے پیشہ ورانہ اور غیر جانبدار اقدامات پر زور دیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =