ایرانی فلموں کو عراق کے میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا

تہران، ارنا – عراقی علاقے کردستان میں منعقدہ دہوک نامی عالمی میلے میں ایرانی شارٹ اور لمبی فلموں کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا جس کے علاوہ خاتون ایرانی فلمساز "آیدا پناہندہ" ریفری کے فرائض سرانجام دیں گی.

ایرانی فلمساز "تورج اصلانی" کی بنائی گئی فلم "حمال طلا" کو عراقی علاقے کردستان میں عالمی ساتھویں میلے میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا.
دوسرے ایرانی ڈائریکٹر "علی عسگری نیز" کی بنائی گئی شارٹ فلم "تاخیر" بھی اس میلے کے مقابلے میں شریک ہوگی.
خاتون ایرانی فلمساز "آیدا پناہندہ" نے گزشتہ سال دہوک فلم میلے میں سب سے بہترین ایوارڈز کو اپنے نام کرلیا.
فرانس ، جرمنی ، اٹلی ، سویڈن ، البانیہ ، کروشیا ، کوسوو ، جارجیا ، بلغاریہ ، ترکی ، نیدرلینڈز ، میسیڈونیا ، چلی ، ارجنٹائن ، یوکرائن ، شام ، لبنان اور نیپال منعقدہ فلم میلے میں شریک ہوں گے.
دہوک عالمی فلم میلے کا 9 سے 16 ستمبر تک عراق کے علاقے کردستان میں انعقاد کیا جائے گا.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 9 =