8 ستمبر، 2019 1:57 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83469580
0 Persons
ماہ صفر کے بعد عمرے کو بحال کردیا جائے گا: ایران

تہران، ارنا – ایرانی ادارے حج اور زیارت کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی حکام اور سعودی وزارت حج کے درمیان کئے گئے اچھے مذاکرات کی بنا پر ماہ صفر کے بعد عمرے کو بحال کردیا جائے گا.

یہ بات "علیرضا رشیدیان" نے اتوار کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر سعودی وزارت حج عمرے کی بحالی سے متعلق ایرانی تجاویز پر مثبت جواب دے تو صفر کے مہینے کے بعد سعودی عرب کو ایرانی زائرین کے بھیجنے کے عمل کا آغاز کردیا جائے گا.
رشیدیان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آئندہ 15 دن تک سعودی وزارت حج کئے گئے مذاکرات کے جواب دے گی.
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی وزارت حج نے ایرانی زائرین کی سلامتی اور انسانی اقدار کے تحفظ کا وعدہ دے دیا کیونکہ ہماری پہلی ترجیح ہے.
انہوں نے کہا کہ ہم نے سعودی وزارت حج کو عمرے کے دوران ایرانی زائرین کے لئے قنوصلر دفتر کے کھولنے کی تجویز دے دی.
انہوں ںے کہا کہ سعودی عرب عمرے کے زائرین کا میزبان ملک ہے لہذا اگر وہ اس حوالے سے ضروری شرائط پوری کرے تو ایران کی جانب سے بھی زائرین کو بھیجنے کا عمل بحال ہوگا.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 2 =