8 ستمبر، 2019 11:43 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83469266
0 Persons
امام حسین (ع) کی محبت کی کوئی حد نہیں ہے

ارومیہ، ارنا – ایرانی عیسائی برادری کی کونسل کے چیئرمین نے کہا ہے کہ امام حسین (ع) کی محبت کی کوئی حد نہیں محرم الحرام کے موقع پر عیسائی شہری جلوس عزا میں مسلسل شرکت کر رہے ہیں.

یہ بات "روبک جانانہ" نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں عیسائی شہری اپنے مسلمان بھائیوں کی طرح ملک کے بھر میں امام حسین (ع) کی شہادت کی مناسبت سے جلوس عزا میں شریک ہیں.
جانانہ نے کہا کہ عیسائیوں تاسوعا اور عاشورا کی جلوس عزا میں اپنے تحائف کو عطیہ کرنے کے لئے تیار ہیں.
انہوں نے کہا کہ اسلام و عسائیت اور دیگر الہامی ادیان ایک دوسرے کی نفی نہیں بلکہ ایک دوسرے کو مکمل کرتے ہیں.
انہوں ںے مزید کہا کہ ایران میں الہامی ادیان اور مختلف فرقے کے پیروکار پُرامن زندگی گزار رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق، سلامتی اور امن کے لحاظ سے اسلامی جمہوریہ ایران مذہبی اقلیتوں کے لئے سب سے بہترین ماڈل ہے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 12 =