ان خیالات کا اظہار ترجمان قومی جوہری ادارہ بہروز کمالوندی نے ہفتہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.
قومی ادارے جوہری امور کے ترجمان کے مطابق، عالمی ادارے کے عبوری ڈائریکٹر جنرل «کورنل فیروٹا» کا دورہ ایران پہلے سے ہی طے شدہ ہے.
انہوں نے جوہری معاہدے کے وعدوں میں کمی لانے کے لئے ایران کے تیسرے مرحلے کی تفصیلات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 'کرنل فروتا' ایک منصوبہ بندی شدہ پروگرام کے تحت کل ایران کا دورہ کریں گے اور اگر یوکیو آمانو بھی زندہ تھا، تو وہ خود ایران کا دورہ کرتا تھا.
کمالوندی کے کہنے کے مطابق، فروتا کل کی صبح ایرانی دارالحکومت تہران پہنچیں گے اور ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' اور ایرانی ایٹمی ادارے کے سربراہ ' 'علی اکبر صالحی' کیساتھ ملاقات کے بعد کل شام، ایران کو چھوڑیں گے.
انہوں نے مزید بتایا کہ جوہری کے وعدوں میں کمی لانے کے لئے ایران کے تیسرا مرحلے کا نفاذ ہماری جوہری تنصیبات سے اقوام متحدہ کے عالمی ایٹمی ادارے کے معائنوں کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگا.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ