ایران اور افغانستان توانائی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید تیز کریں گے

تہران، ارنا - ایران کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان کے درمیان بجلی کے شعبے میں مشترکہ تعاون کو مزید تیز کردیا جائے گا

یہ بات رضا اردکانیان نے ہفتہ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے حوالے سے دونوں ممالک کے مابین حالیہ معاہدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ کمیٹی کے ذریعے ان معاہدوں کے نفاذ میں مزید تیزی لائی جائے گی

انہوں نےمزید کہا کہ اس مشترکہ ورکنگ گروپ کا قیام افغان صدر کی رضامندی سے ہے اور اب اس کمیٹی کے جلد نفاذ کے منتظر ہیں.

ایرانی وزیر نے مزید بتایا کہ اس کمیٹی میں مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کے اجلاس کے وقت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس کے بعد اجلاس کے انعقاد کیلیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے.

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ٹربائن اور بجلی کے ٹرانسفارمروں کی تعمیر کے لیے ہونے والے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ  اس وعدے کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 3 =