جوہری معاہدے کی معطلی کے تیسرے فیصلے کی تفصیلات کل بتائی جائیں گی: ایران

تہران، ارنا - ایرانی کے قومی ادارہ جوہری امور نے کہا ہے کہ جوہری معاہدوں کے وعدوں کی معطلی سے متعلق ایران کے تیسرے فیصلے کی تفصیلات کو کل سات ستمبر بتایا جائے گا.

ترجمان قومی جوہری ادارہ بہروز کمالوندی نے جمعہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کل جوہری وعدوں کی کمی کے تیسرے مرحلے کی تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا.
یاد رہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے گزشتہ روز یہ اعلان کیا تھا کہ یورپی وعدہ خلافی کے ردعمل میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے وعدوں کی معطلی سے متعلق تیسرا فیصلہ اٹھایا جائے گا.
روحانی نے کہا کہ جوہری ٹیکنالوجی سے متعلق جتنی ترقی اور ریسرچ کی ضرورت پڑی تو قومی ادارہ برائے جوہری امور اس کو یقینی بنائے گا.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عالمی جوہری توانائی ادارے کے قوانین کے تحت اقدامات اٹھائے گا تاہم یورپ کو مزید 60 روز کا الٹی میٹم دیا جائے گا لہذا جب وہ اپنے وعدوں پر عمل کرے گا تو ہم بھی اپنے اقدامات واپس کریں گے.
274٭9393٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =