ڈھاکہ میں انڈین اوشین کے فورم کے اجلاس کا آغاز، ظریف کی شرکت

ڈھاکہ، ارنا – انڈین اوشین ایسوسی ایشن (IORA) کے تیسرے اجلاس کا بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں آغاز کیا گیا جس میں ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے شرکت کی ہے۔

منعقد ہونے والے اجلاس میں ظریف کے علاوہ بنگلہ دیش کے وزیر اعظم "شیخ حسینیہ" اور اراکین ممالک کے وزراء نے بھی شرکت کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران، بھارت، جنوبی افریقہ ، سنگاپور ، ملائیشیا ، انڈونیشیا ، تھائی لینڈ ، سری لنکا ، آسٹریلیا ، متحدہ عرب امارات ، عمان ، یمن ، بنگلہ دیش ، کینیا ، ماریشیس ، تنزانیہ ، مڈغاسکر ، موزمبیق ، سیچلس اس یونین کے اصلی اراکین ہیں۔
منعقدہ اجلاس کے اصلی مقصد اقتصادی اور نقل و حمل کے شعبے میں اینڈین اوشن کی صلاحیتوں سے استعمال کرنا ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" منگل کے روز بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پہنچ گئے جنہوں نے اس ملک کے وزیر اعظم، اسپیکر اور اپنے ہم منصب کے ساتھ ملاقات کرکے دو طرفہ تعلقات، دنیائے اسلام اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ظریف جمعرات کی شام جکارتہ روانہ ہوں گے۔
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 13 =