سید عباس موسوی نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا ہے کہ نئی امریکی پابندیاں معاشی دہشتگردی کا تسلسل ہیں جس کا مقصد ایرانی عوام پر دباؤ ڈالنا ہے.
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے خصمانہ خیالات، غداری اور جاسوسی کے لئے ایوارڈز دینا ایرانی قوم کو متاثر کرنے کے لئے مایوس کن اقدامات کی علامت ہے۔
ایرانی ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو جلد اپنے غلطی اقدامات پر جوابدہ ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی نمائندے برائن ہک نے یہ ہرزہ سرائی کی تھی کہ ایران، غیرقانونی طور پر تیل کی فروخت کرکے مشرق وسطی میں حزب اللہ اور حماس تنظیموں کی مالی معاونت کرتا ہے.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

تہران، ارنا - ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے امریکی نمائندے برائن ہک کے حالیہ بیانات اور ایران پر دباؤ بڑھانے کے لئے نئی امریکی معاشی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.
آپ کا تبصرہ