5 ستمبر، 2019 10:21 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83465969
0 Persons
امریکہ، بلیک میلنگ کو ایک روایت بنادیا ہے: ظریف

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے ایرانی تیل بردار جہاز آدریان دریا -1 کے انڈین کیپٹن کے خلاف بلیک میلنگ اور پھر اس پر پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاوس ایسے اقدامات کو روایت بنارہا ہے.

محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا ہے کہ سمندری قزاقی جیسی سرگرمیوں میں امریکہ کو شکست کے بعد اس نے ایرانی جہاز کے بھارتی کیپٹن کو یہ کہا تھا آپ ایرانی تیل کو ہمارے حوالے کریں اور اس کے بدلے میں چند لاکھ ڈالر لیں نہیں تو آپ پر پابندیاں عائد ہوں گی.
ظریف نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایسا ہی اقدام کچھ ہفتے پہلے کیا جب ان کی جانب سے مجھے امریکہ کے صدارتی دفتر میں آنے کے لئے دعوت دی گئی.
انہوں نے کہا کہ جب وہ گزشتہ دنوں نیویارک گئے تھے تو وہاں امریکی ریپبلکن سینیٹر "رند پال" نے کہا کہ آپ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کے لئے دعوت قبول کریں دوسری صورت میں آپ پر دو ہفتوں کے اندر پابندیاں عائد ہوں، گی تاہم میں نے یہ دعوت قبول نہیں کی.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 1 =