روس، ایرانی تیل صنعت میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کیلئے آمادہ

ماسکو، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ روس، ایرانی تیل صنعت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے مذاکرات کرنے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بات "رضا اردکانیان" جو ایران اور روس کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے سربراہ بھی ہیں، نے ارنا نمائندے کیساتھ خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اس گفتگو کے دوران اپنے حالیہ دورہ روس کی کامیابیوں سمیت اپنے روسی ہم منصب "الکساندر نواک" کیساتھ ملاقات کے مقاصد سے متعلق بات چیت کی۔

ایرانی وزیر توانائی نے اس امید کا اظہار کردیا کہ مستقل قریب میں اس مذاکرات کا آغاز ہوگا اور دونوں فریقین قابل قبول نتیجے پر پہنچیں گے۔

اردکانیان نے مزید کہا کہ یوریشین معاشی معاہدے میں ایران کی عارضی شرکت نومبر کے پہلے ہفتے سے شروع ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں خطے کی منڈیوں میں ایران کی منظم اور بامقصد موجودگی کی کمی کی وجہ سے بہت سارے مواقع ہاتھ سے کھو چکے ہیں لہذا ہمیں اس تجربے کو کبھی نہیں دہرایا جانا چاہئے۔

اردکانیان نے کہا کہ شاید یہ پہلا معاہدہ ہے جس میں ایران، فعال موجودگی کا تجریہ کرے گا۔

ایرانی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ ایک اچھی منڈی ہمارے سامنے ہے کیونکہ اس کی آبادی تقریبا 20 لاکھ ہے اور ہم نومبر کے پہلے ہفتے میں اس میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران یوریشین معاہدے میں عارضی شرکت کا دورہ ختم ہونے کے بعد اس آزاد تجارتی علاقے کا ممبر بن سکتا ہے۔
*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 8 =