بھارت اور روس کا ایران سے معاشی تعلقات کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور

ماسکو، ارنا- بھارت اور ر وس کے سربرہواں نے ایک مشترکہ بیان میں ایران کیساتھ معاشی اور تجارتی تعلقات کا سلسلہ جاری ر کھنے پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدر "ولادیمیر پیوٹین" اور بھارتی وزیراعظم "نریندر مودی" نے روسی شہر ولادی وسٹوک میں منعقدہ پانچویں مشرقی اقتصادی کانفرنس کے موقع پر اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے سے متعلق 81 آرٹیکلز پر مشتمل ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔

اس مشترکہ بیان کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ روس اور بھارت معاشی اور تجارتی شعبوں میں ایران کیساتھ قانونی تعلقات کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے ایران جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کوعلاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے اہم قرار دے دیا۔

روس اور بھارت کے مشترکہ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دونوں ممالک، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 پر قائم ہیں اور ان کا عقیدہ ہے کہ اس قرار داد کے حوالے سے موجودہ مسائل کو سیاسی اور پُرامن طریقوں سے حل کرنا ہوگا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 12 =