4 ستمبر، 2019 2:38 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83465170
0 Persons
ایرانی علاقے خاش سے 2 ٹن منشیات برآمد

زاہدان، ارنا - ایران کے جنوب مشرقی سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی پولیس کمانڈر نے کہا ہے کہ ایک مسلح گروپ کی تباہی سے 2ٹن اور 282 کلوگرام منشیات پکڑلی گئیں.

یہ بات کرنل 'احمد طاہری' نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ پولیس فورسز کی ایک کامیاب آپریشن کے دوران شہر خاش میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ایک مسلح گروپ کو شناخت کے بعد گرفتار کرلیا گیا.

طاہری نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے اسمگلروں سے 2ٹن اور 282 کلوگرام اور 805 گرام منشیات، جو 681کلوگرام اور 99 گرام افیون، 601 کلوگرام اور 706 گرام حشیش اور چار اسلحے پر شامل تھیں، کو اپنے قبضے میں لیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، منشیات پکڑنے میں اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے.

اس شعبے میں ایران نے بڑی قربانی دی ہے بلکہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے ایران نے جانی اور مالی نقصانات بھی اٹھائے.
ایران، پاکستان کے ساتھ پڑوسی ہونے اور افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے اسی لیے ایران کو منشیات کے خلاف لڑائی میں سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے.
اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 0 =